30 جنوری 2012 - 20:30

اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کے حکم پر متعصب پولیس و رینجرز کے مُسلح دستوں نے شیعہ آبادی انچولی پر حملہ کردیا۔

ابنا: مزید اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں متعصب پولیس و رینجرز کے مُسلح اہلکاروں نے پر امن احتجاج کرنے والے مومنین پر حملہ کردیا۔

پولیس و رینجرز کے اہلکار شیلینگ کرتے ہوئے شیعہ آبادیوں میں داخل ہوگئے۔ متعصب پولیس ایلکاروں امام باگاہ کا تقدس پامال کرتے رہے اور منظور وسان خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے۔۔ شدید شیلینگ کی وجہ سے دھواں گھروں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ کر متعدد خواتین بیہوش ہوگئ۔ بچے درد کے مارے روتے رہے مگر متعصب پولیس اہلکاروں سمیت خاموش افراد کو رحم نا آیا۔

 1گھنٹے تک انچولی سوسائٹی کربلا شہر کا منظر پیش کرتی رہی۔ متصب پولیس اہلکار شبیہ روضہ امام حسین کی گلی میں شیل برساتے رہے اور نہتے شیعہ نوجوان لبیک یاحسین کی صدا لگا کر اپنی ثابت قدمی کا ثبوت دیتے رہے۔ متعدد نوجوانوں کی گرفتاری کی بھی اطلاعات موصول ہورہی ہے۔ جن کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضع رہے کی آض صبح انچولی سوسائٹی میں ایک شیعہ نوجوان تاثیر عباس کو سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکہ شہید کردیا تھا۔ جن کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مومنین انچولی سوسائٹی سے قریبی سڑک پر احتجاج کررہے تھے کہ پولیس اور رینجرز نے اندھا دھند شیلینگ شروع کردی۔........

/169